Brailvi Books

شاھراہِ اولیاء
8 - 37
الحمد للہ رب العٰلمین والصلوۃ والسلام علی سیدالمرسلین اما بعد 

فاعوذباللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم
ابتدائیہ
    سب خوبیاں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جس نے عارفین کے دلوں کو اپنے ذکر کی نورانیت سے منوّر فرمایااور ان کی زبانوں کو اپنے شکر میں مشغول کیا ،۔۔۔۔۔۔ ان کے اعضاء کو اپنی عبادت کی قوت بخشی ،۔۔۔۔۔۔ وہ عارفین اُنسیت کے باغات میں خوشحال زندگی بسر کرتے ہیں،محبت کا آشیانہ ان کا ٹھکانہ ہے ، ۔۔۔۔۔۔ وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہیں اور وہ ان کا چرچا فرماتا ہے ، اللہ عزوجل ان سے محبت فرماتا ہے اور وہ اس سے محبت رکھتے ہیں ، اللہ عزوجل ان سے راضی ہے اور وہ اس سے راضی ہیں ، ۔۔۔۔۔۔فقر ان کا اصل سرمایہ ہے ، وہ اللہ عزوجل کے خوف سے لرزاں وترساں زندگی گزارتے ہیں ،ان کا علم گناہوں کے لئے دواء ہے ، ان کی معرفت میں دلوں کا علاج ہے ،وہ اللہ عزوجل کی برہان کے نورانی چراغ ہیں، وہ اللہ عزوجل کی حکمت کے خزانے کی کنجیاں ہیں ، ۔۔۔۔۔۔ان عارفین کا امام وہ ہے جو چمکتا ہوا چاندہے ، ان کا راہنما وہ ہے جس کا نور چارسو پھیلا ہوا ہے ،جو عربوں اور ان کے سرداروں کا سردار ہے یعنی محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب صلي اللہ عليہ وسلم ،۔۔۔۔۔۔ پاکیزہ پھل بابرکت درخت سے ہی حاصل ہوتا ہے جس کی جڑیں عقیدۂ توحید ہے اور تقویٰ اس کی شاخیں ہیں۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے،''
لَّا شَرْقِیَّۃٍ وَّلَا غَرْبِیَّۃٍ ۙ یَّکَادُ زَیۡتُہَا یُضِیۡٓءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْہُ نَارٌ ؕ نُوۡرٌ عَلٰی نُوۡرٍ ؕ یَہۡدِی اللہُ لِنُوۡرِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ یَضْرِبُ اللہُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ ؕ وَاللہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿ۙ۳۵﴾ ۔
Flag Counter