Brailvi Books

شاھراہِ اولیاء
32 - 37
تدبیر فرماتا ہے آسمان سے زمین تک ۔(پ۲۱،السجدۃ :۵)
گوشہ نشینی کا بیان
    پیارے اسلامی بھائی !گوشہ نشین دس اشیاء کا محتاج ہوتا ہے : حق وباطل کا علم رکھنا، زہداختیار کرنا ،اپنے نفس پر سختی کرنا، تنہائی اور سلامتی کو غنیمت جاننا ،اپنے انجام پر نگاہ رکھنا، دوسروں کو خودسے افضل سمجھنا ، لوگوں کو اپنے شر سے بچانا ، علم سیکھنے سے کوتاہی نہ کرنا کیونکہ فرصت بھی ایک آزمائش ہے ، اپنے کمالات کو پسند نہ کرنا ، اپنے گھر کو فضول اشیاء سے پاک کر لینا ، اور اہل ِ ارادت کے نزدیک فضول وہ شے ہے جو ایک دن کی حاجت سے زائد ہو ، اور اہل معرفت کے نزدیک فضول وہ جو ایک وقت سے زائد ہو ،ہر اس شے کو چھوڑ دینا جو اللہ تعالیٰ سے دور کرنے والی ہو ،۔۔۔۔۔۔۔

    رسول اکرم ، نورِ مجسم صلي اللہ عليہ وسلم نے حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ

 سے فرمایا ،''کن حلس بیتک ۔ترجمہ : اپنے گھر کے ٹاٹ کی مثل بن جا ۔''
 (تحفۃ الاحوذی ، باب ماجاء فی بیع من یزید،ج۴،ص۴۶۲، مطبوعۃقدیمی کتب خانہ)
    حضرت عیسیٰ ابن مریم عليہ السلام نے فرمایا ،'' اپنی زبان کا مالک بن ، تمہارا گھر تمہیں کافی ہو ، اپنے نفس کو نقصان پہنچانے والے درندوں اور جلتی ہوئی آگ کی مثل جان ، ۔۔۔۔۔۔پہلے لوگ اس پتے کی مثل تھے جس پر کانٹے ہوتے ہیں لیکن اب یہ وہ کانٹے بن چکے ہیں جن کے ساتھ کوئی پتّا نہیں ہے ، ۔۔۔۔۔۔پہلے یہ بیماری کی حالت میں علاج سے شفایاب ہوجاتے تھے اور اب یہ خود ایسی بیماری بن چکے ہیں جو لاعلاج ہے ۔ '' 

    حضرت داؤد طائی رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا ،''آپ لوگوں سے گھلتے ملتے کیوں نہیں ہیں ؟'' ارشاد فرمایا ،''میں ان لوگوں سے کیسے گھل مل سکتا ہوں جو میرے عیوب اپنا لیتے
Flag Counter