Brailvi Books

شاھراہِ اولیاء
29 - 37
عطاکروں گا جتنا مانگنے والوں کو دیتا ہوں ۔''
 (الترغیب والترھیب ، کتاب قرأۃ القراٰن ، ج۲،ص۲۲۶، رقم الحدیث ۶،مطبوعۃدارالکتب العلمیۃبیروت)
    حضرت سیدنا ابوالورّاق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ،''میں نے اللہ عزوجل سے ایک مرتبہ کوئی دعا مانگی تو اس نے میری دعا قبول فرما لی(اور مجھے اتنا نوازا )کہ میں (ساری عمر کے لئے) اپنی حاجت کو بھول گیا ۔''

    تم دعا کے دوران اس حق کو قائم رکھو جو اللہ عزوجل کا تم پر ہے ، اور اپنی خواہش ہی کے پیچھے مت پڑ و کہ وہ خوب جانتا ہے کہ تمہارے لئے کیا بہتر ہے ؟
روزے کا بیان
    پیارے اسلامی بھائی !جب تم روزہ رکھو تو اپنے نفس کوخواہشات سے روکنے کی نیت کرو کیونکہ روزہ رکھنے میں نفسانی خواہشات کی (گویا)موت ہے ،۔۔۔۔۔۔ اس میں دل کی پاکیزگی ،اعضاء کی لاغری (کا راز پوشیدہ)ہے اور فقراء پر احسان کرنے ، بارگاہ ِ الٰہی عزوجل میں حاضر ہونے ، اس کی نعمتوں پر شکر ادا کرنے کی یاددھانی ہے ، ۔۔۔۔۔۔اور (یہ سب کچھ)حساب میں تخفیف کا سبب ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا تمہیں روزے کی توفیق دے دینا تمہارے شکر کرنے اور روزہ رکھ کر اس کا عوض طلب کرنے سے کہیں عظیم ہے ۔
زکوٰۃ کا بیان
    پیارے اسلامی بھائی !تمہارے اعضائے جسمانی میں سے ہر حصے کی زکوٰۃاللہ تعالیٰ کے لئے تم پر واجب ہے ۔چنانچہ دل کی زکوٰۃ ، اللہ تعالیٰ کی عظمت ، حکمت ، قدرت، حجت ، نعمت ، رحمت کے بارے میں غوروفکر کرنا ہے ۔ آنکھ کی زکوٰۃ کسی شے پرنگاہ ِ عبرت ڈالنا اور اسے شہوت بھری اشیاء کو دیکھنے سے جھکا لینا ہے ۔کان کی زکوٰۃ اس
Flag Counter