ترجمۂ کنزالایمان:تو جان لو کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں اور اے محبوب اپنے خاصوں اور عام مسلمان مردوں اور عورتوں کے گناہوں کی معافی مانگو۔ (پ۲۶،محمد:۱۹)
جبکہ تجھے اس پر درود بھیجنے کا حکم دیااور فرمایا ،۔۔۔۔۔۔
''اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسْلِیۡمًا ﴿۵۶﴾
ترجمۂ کنزالایمان: بے شک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی)پر، اے ایمان والو ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔(پ۲۲،الاحزاب :۵۶)
رسولِ اکرم انے ارشاد فرمایا
،''من صلی علی واحدۃ صلی اللہ علیہ بھا عشرا وعاملہ بالفضل ۔
ترجمہ: جو مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا اللہ تعالیٰ اس پر اپنی دس رحمتیں نازل فرمائے گا اور اس پر اپنا فضل فرمائے گا ۔''
(صحیح مسلم،باب الصلوۃ علی النبی ،ص۲۱۶،رقم الحدیث۴۰۸،دارابن حزم بیروت.بالتغیرما)