ترجمۂ کنزالایمان: اور تمہارا رب پیدا کرتا ہے جو چاہے اور پسند فرماتا ہے ان کا کچھ اختیار نہیں ۔(پ۲۰،القصص:۶۸)
لہذا !تم بندگی کو اس کی حکمت پرراضی رہنے کے لئے اور عبادت کو اس کے حکم کی ادائیگی کے لئے اپناؤ ۔اس کی ثناء کرنے کے بعد اس کے حبیب ا پر درود بھیجوکیونکہ اللہ عزوجل نے اِن کی محبت کو اپنی محبت ، ان کی اطاعت کو اپنی اطاعت اور ان کی پیروی کو اپنی پیروی کے ساتھ ملایا ہے ۔ چنانچہ ارشاد فرماتا ہے ،
''قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ
ترجمۂ کنزالایمان: اے محبوب تم فرما دو کہ لوگو اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو تو میرے فرمانبردار ہوجاؤ اللہ تمہیں دوست رکھے گا ۔(پ۳،اٰل عمران:۳۱)
ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا ،۔۔۔۔۔۔
'' مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللَّہَ