Brailvi Books

شاھراہِ اولیاء
22 - 37
سی دیر کے لئے) رک جاؤ(اور غور وفکر کرو)،۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ،
''فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۘ بَعْدَہٗ یُؤْمِنُوْنَ
ترجمۂ کنزالایمان:تو اس کے بعد اور کون سی بات پر یقین لائیں گے۔''(پ۹،الاعراف:۱۸۵)
رکوع کا بیان
    پیارے اسلامی بھائی !اس کی بارگاہ میں اس شخص کی مانند رکوع کروجس کے دل پر اللہ عزوجل کے خوف سے لرزہ طاری ہو اوروہ اپنے اعضاء میں اس کے لئے عاجزی پیدا کرے ، ۔۔۔۔۔۔تم اپنے رکوع کو اچھی طرح پورا کرو اور اس کے حکم کی بناء پرقیام سے رکوع میں چلے جاؤکیونکہ تم اس کی مدد کے بغیر اس فرض کو ادا کرنے پر قادر نہیں ، ۔۔۔۔۔۔تم اس کی رحمت کے بغیر اس کی رضا تک نہیں پہنچ سکتے ،۔۔۔۔۔۔ تم اس کی توفیق کے بغیر گناہوں سے نہیں بچ سکتے ،۔۔۔۔۔۔تم اس کے عفو کے بغیر اس کے عذاب سے رہائی نہیں پاسکتے۔سرور ِ دوعالم انے ارشاد فرمایا ،''جنت میں کوئی بھی (محض)اپنے عمل کی وجہ سے داخل نہ ہو سکے گا ۔'' صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم)نے دریافت کیا ،''یارسول اللہ صلي اللہ عليہ وسلم کیا آپ بھی؟'' (عاجزی کرتے ہوئے) ارشاد فرمایا ،''ہاں میں بھی مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت سے ڈھانپ دے ۔''
 (طبرانی اوسط،ج۶،ص۶۳،رقم الحدیث ۸۰۰۴، مطبوعۃعمان .اردن)
سجدے کا بیان
    پیارے اسلامی بھائی !اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس عاجز بندے کی طرح سجدہ کر و جو جانتا ہے کہ اسے اسی مٹی سے بنایا گیا جس سے باقی مخلوق کو بنایا گیا ، وہ پہلے پہلے پانی کا ایک ایسا غلیظ قطرہ تھا جس سے ہرکوئی نفرت کرتا ہے ۔ لہذا!جب کوئی انسان اپنی
Flag Counter