Brailvi Books

شاھراہِ اولیاء
17 - 37
دل کا علاج ذکر اللہ عزوجل کی صافی سے کرو اور ہر اس کام کو چھوڑ دو جو تمہیں نفع کی بجائے نقصان دے ۔
قضائے حاجت کا بیان
    پیارے اسلامی بھائی !جب تم قضائے حاجت کے لئے جاؤ تو غورکرو کہ نجاست کو دور کرنے میں کتنی راحت ہے۔ جب تُم استنجا کرو تو اپنے اونچے سر کو نیچا کر دو ،۔۔۔۔۔۔ تکبر کا دروازہ بند کر دو اور باب ِ ندامت کھول دو ۔ اس کے بعد شرمندگی کی چٹائی پر بیٹھ جاؤ،۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے احکام کو پورا کرنے میں لگ جاؤ اور اس کی منع کردہ اشیاء سے باز رہو ، اور اس کے حکم پر عمل کیلئے مشقت اٹھانے پر صبر کر و،۔۔۔۔۔۔ اپنے شر کو مٹانے کے لئے غصہ اور شہوت کو چھوڑ دو،۔۔۔۔۔۔ امیداور خوف دونوں کو اپنالو کہ اللہ تعالیٰ نے ان اوصاف کو اپنانے والی قوم کی تعریف فرمائی ہے ،چنانچہ ارشاد ہوتا ہے،''
اِنَّہُمْ کَانُوۡا یُسٰرِعُوۡنَ فِی الْخَیۡرٰتِ وَ یَدْعُوۡنَنَا رَغَبًا وَّ رَہَبًا ؕ وَکَانُوۡا لَنَا خٰشِعِیۡنَ ﴿۹۰﴾
ترجمۂ کنزالایمان:بے شک وہ بھلے کاموں میں جلدی کرتے تھے اور ہمیں پکارتے تھے امید اور خوف سے اور ہمارے حضور گڑگڑاتے ہیں۔ (پ۱۷،الانبیاء:۹۰).
پاکیزگی کا بیان
    پیارے اسلامی بھائی !جب تم پاکی حاصل کرچکوتو پانی کی صفائی ،پتلے پن ، پاکیزگی ، ستھرے پن پر غور کرو ، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے برکت والابنایا ہے چنانچہ ارشاد ہوتا ہے ،
'' وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُبَارَکًا
 ترجمۂ کنزالایمان:اور ہم نے آسمان سے برکت والا پانی اتارا۔(پ،۲۶ق:۹)
Flag Counter