شاھراہِ اولیاء |
بندہ اپنے نفس کی خواہشات کی پیروی کرتا رہتاہے ، اللہ تعالیٰ اور اس کی طرف سے دی جانے والی نیکی کی توفیق سے محروم رہتا ہے ۔لہذا! اپنے ارادوں کو خوف وامید کے حوالے کر دو ۔ اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا،
''وَاعْبُدْ رَبَّکَ حَتّٰی یَاْتِیَکَ الْیَقِیْنُ
ترجمۂ کنزالایمان: اور مرتے دم تک اپنے رب کی عبادت میں رہو۔ (پ۱۴،الحجر:۹۹)
قیامِ نماز کا بیان
اِلَیْہِ یَصْعَدُ الْکَلِمُ الطَّیِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ یَرْفَعُہٗ
ترجمۂ کنزالایمان: اسی کی طرف چڑھتا ہے پاکیزہ کلام اور جو نیک کام ہے وہ اسے بلند کرتا ہے ۔(پ۲۲،فاطر :۱۰)
مسواک کا بیان
میرے پیارے اسلامی بھائی !مسواک استعمال کر وکہ اس میں تمہارے منہ کی پاکیزگی اور رب تعالیٰ کی رضا ہے۔یہ تمہارے ظاہر وباطن کو بری میل سے پاک کر دیتی ہے اور تمہارے اعمال کو خودپسندی اور دکھاوے کی گندگی سے صاف کر دیتی ہے ۔ اپنے