Brailvi Books

شاھراہِ اولیاء
15 - 37
لئے کہ شکر کی توفیق ملنا بھی ایک نئی نعمت ہے لہذا اس پر بھی شکر واجب ہے ۔چنانچہ تم پر ہر توفیق ِشکر پر بھی زیادہ سے زیادہ شکر کرنالازم ہے ۔ لیکن جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو اپنا ولی بنالے تو اس سے کثرتِ شکر کی ذمہ داری اٹھا دیتا ہے۔ وہ اس کے تھوڑے عمل پر بھی راضی ہوجاتا ہے اوراسے اس عمل کا ثواب بھی دگنا عطا فرماتا ہے جس کے بارے میں وہ جانتا ہے کہ اس کا بندہ اِس تک نہیں پہنچ پائے گا ۔چنانچہ اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا
، ''وَمَاکَانَ عَطَاءُ رَبِّکَ مَحْظُوْرًا
ترجمۂ کنزالایمان: اور تمہارے رب کی عطاء پر روک نہیں ۔(پ۱۵،بنی اسرائیل :۲۰)
لباس کا بیان
    پیارے اسلامی بھائی !لباس اللہ تعالیٰ کی ایک ایسی نعمت ہے جس سے بندہ اپنے بدن کو ڈھانپتا ہے اورسب سے بہتر لباس '' لباس ِتقویٰ ہے ۔ چنانچہ تمہارابہترین لباس وہ ہے جو تمہارے دل کو یاد ِ الٰہی عزوجل سے غافل نہ کرے ۔ جب تم لباس پہنو تو اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں سے محبت کو یاد کر لیاکرو کہ وہ کس طرح اُن کے عیوب پر پردہ ڈالتاہے اور اپنی پوری مخلوق میں سے کسی بندے کو اس کے عیب کی وجہ سے رسوا نہیں فرماتا ۔ تُم اپنے عیوب کے بارے میں فکر مندرہواور اِن کے خاتمے کے لئے بارگاہ ِ خداوندی میں ہمیشہ گڑگڑاتے ہوئے اسے پوشیدہ رکھنے کی درخواست کرو کیونکہ جب بندہ اپنے کسی گناہ کو بھول جائے تو گویایہ بھی اس کے لئے ایک قسم کی سزا ہی ہے جس کی وجہ سے اس گناہ کی سزامیں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ۔اب اگر تُم خواب ِ غفلت سے بیدار ہوچکے ہو تو اپنے گناہوں کو ہر وقت یاد رکھو اوراپنے باطن کو برائیوں سے روکنے کے لئے آنسو بہاؤ،اس پر خوف کو غالب کرو اور اپنے رب عزوجل سے حیاء کی وجہ سے پانی پانی ہوجاؤ۔ جب تک
Flag Counter