Brailvi Books

شاھراہِ اولیاء
11 - 37
پس ....دل کی بلندی ذکر ُاللہ عزوجل میں ہے ،۔۔۔۔۔۔

     اس کی کشادگی رضائے الٰہی عزوجل پالینے میں ہے ،۔۔۔۔۔۔

     اس کی پستی غیر اللہ عزوجل میں مشغول ہونے میں ہے ۔۔۔۔۔۔اور

     اس کی سختی یادِ الٰہی عزوجل سے غافل ہوجانے میں ہے ۔
دل کی بلندی کی تین علامات ہیں :
    (1) اطاعتِ الٰہی عزوجل میں دل کی موافقت کا پایا جانا ،۔۔۔۔۔۔

    (2) احکامِ شرع کو پورا کرنے میں دل کی طرف سے مخالفت کا نہ ہونا،....اور 

    (3)دل میں عبادت کے شوق کا مستقل ہونا ۔
دل کی کشادگی کی علامات بھی تین ہیں:
 (i) توکل (ii)صدق (iii) یقین ۔

دل کی پستی کی نشانیاں بھی تین ہیں :

(۱)خود پسندی ،(۲) دکھاوا، (۳)دنیا کی حرص۔
دل کی سختی کی بھی تین علامات ہیں :
    (1)دل سے لذتِ عبادت کا جاتے رہنا ،۔۔۔۔۔۔

    (2) دل میں نافرمانی کی کڑواہٹ کا محسوس نہ ہونا،۔۔۔۔۔۔اور

    (3) حلال کو بلادلیل مشکوک سمجھنا ۔
حفاظت کا بیان
    پیارے اسلامی بھائی !سرورِ عالم ، نورِ مجسم انے ارشاد فرمایا،
''طلب العلم
Flag Counter