اوقات میں ، دورانیہ: 1گھنٹہ 12 منٹ) کی تعداد تقریباً اُنتالیس ہزار نو سو اڑتیس (39,938) ہے۔ نیز (۱۰رَجبُ المُرَجّب۱۴۳۲ھ۔ 12-6-2011تک) اسلامی بھائیوں کے درسِ نظامی کے جامعات المدینہ کی تعداد تقریباً نوّے(90) اور اسلامی بہنوں کے جامِعات المدینہ کی تعداد تقریباً بہتر (72) ہے، طلَبہ کی تعدادتقریباً چھ ہزار چھ سو اکہتر (6671) اور طالبات کی تعداد تقریباً دو ہزار آٹھ سو اکتالیس (2841) ہے۔ ان تمام جامعاتُ المدینہ (لِلْبِنِیْن وَلِلْبَنَات) اور مَدارِسُ المدینہ (لِلْبِنِیْن وَلِلْبَنَات) میں مُفت تعلیم دی جاتی ہے اور ان کے اَخراجات مُخیِّر(مُ۔خَیْ۔یِر) اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے عطیّات سے پورے کئے جاتے ہیں ۔ برائے کرم! آپ بھی اپنی زکوٰۃ وعشر اور صدقات وخیرات دعوتِ اسلامی کو دینے کے ساتھ ساتھ اپنے رشتہ داروں ، پڑسیوں اور دوستوں پر بھی انفرادی کوشِش فرما کر دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن بنائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نئی دُلہن عبادت میں مگن
دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ649 صفْحات پر مشتمل کتاب، ’’حکایتیں اور نصیحتیں ‘‘ صَفْحَہ541پر مبلِّغِ اسلام حضرتِ سیِّدُنا شیخ شعیب حرِیْفِیْش عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَدِیْر نقْل فرماتے ہیں : حضرتِ سیِّدَتُنا