Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
82 - 470
مثلاً تین چھوٹی آیتیں  یا ایک بڑی آیت   کا حِفظ، واجِبِ عین ہے۔ (الدُّرُّالْمُخْتَار، کتاب الصلاۃ، باب فی صفۃ الصلاۃِ، ویجھر الامام، ج۲، ص۳۱۵)
دعوتِ اسلامی کے جامِعات ومَدارِس کی تعداد
	پیاری پیاری اسلامی بہنو!آپ نے قراٰنِ پاک کی تعلیم وتعلُّم کے متعلِّق مُلاحَظہ فرمایا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ !  تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستگان اس سعادت سے کس قدَرفیض یا ب ہو رہے ہیں  ، یہ بھی مُلاحَظہ فرمائیے،  چُنانچِہ
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ 616 صفْحات پر مُشتمِل کتاب فیضانِ سنّتجلد دُوُم کے ایک باب ’’نیکی کی دعوت حصّہ اوّل‘‘ صفْحہ564 پرہے: ۱۴رَمَضَانُ المُبَارَک ۱۴۳۲ھ ، 15 اگست 2011؁ء تک  صِرف پاکستان میں  برائے حِفظ و ناظِرہ مَدَنی منّوں  کیتقریباً 766  اور مَدَنی مُنّیوں  کیتقریباً 316 مدارس ُ المدینہ چلائے جا رہے ہیں  جن میں  مدَنی منّوں  اور مدَنی منّیوں  کی ملا کر کُل تعداد تقریباً  بہتر ہزار(72,000) ہے۔ نیز اسلامی بھائیوں  کے مَدْرَسۃُ المدینہبالِغان (عُموماً وقت: بعدِ عشاء دورانیہ: تقریباً40 مِنَٹ) کی تعداد تقریباً  تین ہزار تین سو سولہ (3,316) ہے اور اسلامی بہنوں  کے مَدرَسۃُ المدینہ بالِغات ( عموماًوقت: صبح 8:00 سے لے کرعصر تک مختلف