Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
81 - 470
کیا، قراٰن شریف اس کی شفاعت کرے گا اور جنّت میں  لے جائے گا۔(تاریخِ دمشق، باب العین ، عقیل بن احمد ، ج۴۱،ص۳،المکتبۃ الشاملۃ)
الٰہی! خوب دے دے شوق قراٰں  کی تلاو ت کا
شَرَف دے گنبدِ خضرا کے سائے میں  شہادت کا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اللہ تعالٰی قِیامت تک اَجْر بڑھاتا رہے گا
	ایک حدیث شریف میں  ہے: جس شخص نے کتابُ اللہ  کی ایک آیت یا علْم کا ایک باب سکھایا اللہ عَزَّوَجَلَّ   قِیامت تک اس کا اَجْر بڑھا تا رہے گا۔ 
(الجامع الصغیر مع فیض القدیر،حرف المیم، ج۶ ، ص ۲۳۶ ، الحدیث: ۸۸۶۴)
عطا ہو شوق مولیٰ مدرَسے میں  آنے جانے کا
خدایا ذَوق دے قراٰن پڑھنے کا پڑھانے کا
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ 1250 صفْحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِشریعت جلد اوّل‘‘ صَفْحَہ545 تا546پر صدرُ الشریعہ، بدرُ الطریقہ مفتی محمد امجد علی اَعظمی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نقْل فرماتے ہیں  : ایک آیت کا حِفظ کرنا ہر مسلمان مُکلَّف(یعنی عاقِل و بالِغ) پر فرضِ عین ہے اور پورے قراٰنِ مجید کا حِفظ کرنا فرضِ کِفایہ اورسُوْرَۂ فاتِحہاور ایک دوسری چھوٹی سورت یا اس کے مثل