مصروفِیّت کے دوران گانوں باجوں اور موسیقی کا شوروغل جاری رہتا ہے جس کی نحوست سے گناہوں کا میٹر چلتا رہتا ہے اے کاش! سب اسلامی بہنوں کا یہ مدَنی ذہن بن جائے کہ گھریلو کام کاج میں مشغولِیّت کے ساتھ ساتھ اپنی زبان کو ذکرواَذکار سے تر رکھیں اس سے نہ صرف اپنی نیکیوں میں اِضافہ ہو گا بلکہ اولاد بھی اس سے مُستَفِید ہو گی، جیساکہ
شکمِ مادَرمیں ہی18پارے یاد کر لئے
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ26 صفْحات پر مُشْتَمِل رسالے ’’منّے کی لاش ‘‘ صَفْحَہ5پرشیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علاَّمہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُھُمُ الْعَالِیَہ تحریر فرماتے ہیں : (حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ) پانچ برس کی عمر میں جب پہلی بار بِسْمِ اللہ پڑھنے کی رسم کے لئے کسی بُزُرگ کے پاس بیٹھے تو اَعُوْذ اور بِسْمِ اللہ پڑھ کر سُوْرَۂ فاتِحہ اور الٓمّٓ سے لے کر 18 پارے پڑھ کر سنا دئیے۔ اُس بُزُرگ نے کہا، بیٹے اور پڑھئے! فرمایا، بس مجھے اتنا ہی یادہے کیوں کہ میری ماں کو بھی اتنا ہی یاد تھا۔ جب میں اپنی ماں کے پیٹ میں تھا اُس وَقْت وہ پڑھا کرتی تھیں ۔ میں نے سن کر یاد کر لیا تھا۔
قرانِ پاک پڑھنے کا ثواب
قراٰنِ مجید، فُرقانِ حمید اللہُربُّ الانام عَزَّوَجَلَّ کامبارَک کلام ہے ،