Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
76 - 470
اَہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علاَّمہ مولانا ابوبلال محمد الیا س عطّارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نقْل فرماتے ہیں  : مُفَسِّرِینِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں  کہ ِاس آیتِ مبارَکہ میں اللہتعالیٰ کے ذِکْر سے پانچ نَمازیں  مُراد ہیں  ، پس جوشَخص اپنے مال یعنی خرید وفروخت،مَعِیشَت و رُوزگار، سازو سامان اور اَولاد میں  مصروف رہے اور وَقت پر نَماز نہ پڑھے وہ نقصان اُٹھانے والوں  میں  سے ہے۔ 
(الزواجر عن اقتراف الکبائر،الکبیرۃ السابعۃ والسبعون تعمد تاخیر الصلاۃ۔۔۔الخ، ج۱، ص۲۴۹)
شدید زخمی حالت میں  نماز
	جب اَمیرُ الْمُؤمنین حضرت سیِّدُنا عُمَر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہپر قاتِلانہ حملہ ہوا تو عرْض کی گئی، اے امیرُ المُؤمنین ! نماز (کا وقْت ہے) فرمایاجی ہا ں  ، سنئے! جو شخص نماز کو ضائع کرتا ہے، اس کا اسلام میں  کوئی حصّہ نہیں ۔ اور اَمیرُ الْمُؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عُمَر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ نے شدید زخمی ہونے کے باوجود نماز ادافرمائی۔(المرجع السابق،ج۱، ص۲۵۵)
بیماری و کُلفت کے باوجود مشغولِ عبادت
	پیاری پیاری اسلامی بہنو! خاتونِ جنّت، سیِّدَہ فاطِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی طبیعتِ عالیہ ہمہ وقت عبادتِ الٰہی کی طرف مُتوجّہ رہتی تھی، آپ رَضِیَ اللہُ