Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
75 - 470
ہو گیا تُجھ سے خدا ناراض گر	قَبرْ سُن لے آگ سے جائے گی بھر
بے نَمازی تیری شامَت آئے گی	قَبرْ کی دیوار بس مِل جائے گی
توڑ دے گی قَبرْ تیری پَسلیاں  	دونوں  ہاتھوں  کی ملیں  جُوں  اُنگلیاں 
عُمرْ میں  چُھوٹی ہے گر کوئی نَماز	جَلد ادا کر لے تُو آ غَفلت سے باز
کر لے توبہ ربّ کی رحمت ہے بڑی		قَبرْ میں  وَرنہ سَزا ہو گی کَڑی
(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۶۶۷،۶۶۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تُوْبُوْا اِلَی اللہ!	اَسْتَغْفِرُ اللہ     
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	اللہ عَزَّوَجَلَّ   ارشاد فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُلْهِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِۚ-وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ(۹) (پ۲۸، المنافقون:۹)
ترجمۂ کنزُ الایمان: اے ایمان والو! تمہارے مال نہ تمہاری اولاد کوئی چیز تمہیں  اللہ کے ذکر سے غافل نہ کرے اور جو ایسا کرے تو وہی لوگ نقصان میں  ہیں ۔
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ 499صفْحات پر مُشْتَمِل کتاب ’’نماز کے اَحکام‘‘صفْحہ173پر شیخِ طریقت، امیرِ