Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
74 - 470
’’مصطفٰے‘‘ کے پانچ حروف کی نسبت سے ترکِ نماز کی وعیدوں  پر مشتمل 5 فرامینِ مصطفٰے
  {1}…جس نے نماز چھوڑی تو وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  سے اس حال میں  ملے گا کہ وہ اس پر غضب فرمائے گا۔
 (المعجم الکبیر،عکرمہ عن ابن عباس،ج۵، ص ۳۸۱، الحدیث :۱۱۶۱۷)
  {2}… جو جان بوجھ کر نماز چھوڑے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ  اس کا نام جہنم کے اس دروازے پر لکھ دے گا جس سے وہ اس میں  داخل ہو گا۔ 
(کَنْزُالعُمَّال، کتاب الصلاۃ، الترغیب عن ترک الصلاۃ،  ج۴، الجزء السابع، ص۱۳۲،الحدیث:۱۹۰۸۶)
{3}…جس نے نماز چھوڑی گویا اس کے اہل وعیال اور مال ودولت چِھن گئے۔(ایضاً، الحدیث:۱۹۰۸۵)
 {4}…جان بوجھ کر نماز نہ چھوڑو کیونکہ جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑی اللہ عَزَّوَجَلَّ  اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ذمہ اس سے اُٹھ جائے گا۔(مسند احمد، مسند القبائل، حدیث ام ایمن، ج۱۱، ص۲۷۱، الحدیث:۲۸۱۲۶)
 {5}…جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑ دی اللہ عَزَّوَجَلَّ  اس کے عمل برباد کر دے گا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ   کا ذمہ اس سے اٹھ جائے گا جب تک کہ وہ توبہ کے ذریعے اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی بارگاہ میں  رجوع نہ کرے۔
 (الترغیب والترہیب، کتاب الصلاۃ، الترھیب من ترک الصلاۃ تعمُّداً۔۔۔الخ، ص۱۸۵، الحدیث:۱۸)