خدمت تمہاری کریں گی حوریں ادَب کے ساتھ رتبہ بہت بڑھائے گی اے بیبیو! نماز
کوثر کے سلسبیل کے شربت پِلائے گی میوے تمہیں کِھلائے گی اے بیبیو! نماز
سب عطر و پھول ہوں گے نچھاور پسینے پر خوشبو میں جب بَسائے گی اے بیبیو! نماز
رحمت کے شامیانوں میں خوشبو کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوا چلائے گی اے بیبیو! نماز
باغِ بہشت روضۂ رضواں بہارِ خُلد سب کچھ تمہیں دِکھائے گی اے بیبیو! نماز
حوریں ترانے گائیں گی اور جھوم جھوم کر نغمے تمہیں سُنائے گی اے بیبیو! نماز
پڑھتی رہو نماز کہ دونوں جہان میں سب کچھ تمہیں دِلائے گی اے بیبیو! نماز
فاقے سے مُفلسی سے جہنّم کی آگ سے سب سے تمہیں بچائے گی اے بیبیو! نماز
پڑھ کر نماز ساتھ لو سامانِ آخرت محشر میں کام آئے گی اے بیبیو! نماز
بات اعظمیؔ کی مانو نہ چھوڑو کبھی نماز اللہسے مِلائے گی اے بیبیو! نماز
(جنّتی زیور، ص۶۵۸۔۶۵۹)
بے نمازی کا درد ناک اَنجام
پیاری پیاری اسلامی بہنو! اَحادیثِ مبارَکہ میں جہاں نماز پڑھنے کے اس قدَر فضائل وارد ہیں وہیں نماز نہ پڑھنے کے بے شمار دُنیوی واُخروِی نقصانات وعذابات بھی بیان کئے گئے ہیں ، چُنانچِہ اس ضِمْن میں 5 فرامینِ مصطفٰے ذکر کئے جاتے ہیں :