گناہ ایسے جھڑتے ہیں جیسے اس درخت کے یہ پتے جھڑ رہے ہیں ۔ (مسند احمد، مسند الانصار، حدیث ابی ذر الغفاری، ج۸، ص۵۷۳، الحدیث:۲۲۱۷۷)
{2}… حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہٗ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سرور، دو جہاں کے تاجور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: نماز ایک بہترین عمل ہے جو اس میں اضافہ کر سکے تو وہ ضرور کرے۔ (الترغیب والترہیب،کتاب الصلاۃ،الترغیب فی الصلاۃ مطلقًا، ص۱۳۰، الحدیث: ۹)
{3}… نبیِّ مکرم، نورِ مجسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: صفائی نصف ایمان ہے اور ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہ‘‘ میزان کو بھر دیتی ہے اور ’’سُبْحٰنَ اللہ وَالْحَمْدُ لِلّٰہ‘‘ زمین وآسمان کے درمیان کو بھر دیتے ہیں اور نماز نور ہے اور صدَقہ دلیل یعنی رہنما ہے، صبر روشنی ہے اور قراٰن تیرے حق میں یا تیرے خلاف حُجَّت ہے۔(صحیح مُسْلِم، کتاب الطہارۃ،باب فضل الوضوئ، ص۱۰۶، الحدیث:۲۲۳)
شیخُ الحدیث حضرتِ علاَّمہ مولانا عبد المصطفٰے اعظمی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے اسلامی بہنوں کے لئے نماز کی ترغیب پر مشتمل منظوم کلام لکھا ہے، فرماتے ہیں :
دیدارِ حق دکھائے گی اے بیبیو نماز جنّت تمہیں دِلائے گی اے بیبیو! نماز
دربارِ مصطفٰے میں تمہیں لے کے جائے گی خالق سے بخشوائے گی اے بیبیو! نماز
عزّت کے ساتھ نوری لباس اچھے زیورات سب کچھ تمہیں پہنائے گی اے بیبیو! نماز
جنّت میں نرم نرم بچھونوں کے تخت پر آرام سے سُلائے گی اے بیبیو! نماز