ہاں ۔میں نے عرْض کی: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے سُنا ہوا ارشادِ پاک بتایئے تاکہ میں آپ سے رِوایت کر سکوں ۔ اُنہوں نے فرمایاکہ ہم نے رسولِ خدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یہ فرماتے سنا: ’’جو شخص مجھ پردُرُودِ پاک پڑھے اُس کا دل نِفاق سے اِس طرح پاک کیا جاتا ہے جس طرح پانی سے کپڑا پاک کیا جاتا ہے۔ نیز جو شخص ’’صَلَّی اللہُ علٰی مُحَمَّد‘‘ پڑھتا ہے تو وہ اپنے اوپر رَحمت کے 70 دروازے کھول لیتا ہے۔ (اَلْقَوْلُ الْبَدِیع، الباب الثانی فی ثواب الصلاۃ علی رسول اللہ ، ص۱۳۷)
ساقی ٔ حوضِ کوثر پہ لاکھوں سلا م دونوں عالَم کے سروَر پہ لاکھوں سلام
جس کا ابرِ کرَم سب پہ سایہ فگن ایسے پیارے پَیَمبَر پہ لاکھوں سلام
جس کی خوشبو سے طیبہ کی گلیاں بَسَیں
ایسے جسمِ معطَّر پہ لاکھوں سلام
پیاری پیاری اسلامی بہنو! آپ بھی ’’صلَّی اللہُ علٰی محمَّد‘‘ پڑھنے کی عادت بنایئے او ر اپنے اوپر رَحمتوں کے خوب خوب دروازے کُھلوایئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سیِّدَہ فاطِمہ کا ذَوقِ نماز
حضرتِ علاَّمہ شیخ عبد الحق محدِّثِ دہلوی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی ’’مَدارِجُ النُّبُوَّہ‘‘ میں نقْل فرماتے ہیں : حضرتِ سیِّدُنا امام حَسَن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے