Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
69 - 470
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
خاتونِ جنّت کا ذَوقِ عبادت
دُرُود شریف کی فضیلت
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ 616 صفْحات پر مُشتمِل کتاب ’’فیضانِ سنّت‘‘ جلددُوُم کے ایک باب ’’نیکی کی دعوت حصّہ اوّل‘‘ صفْحہ147 پر شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علاَّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نقْل فرماتے ہیں  : حضرتِ سیِّدُنا ابومظفَّر محمد بن عبد اللہ خَیّام سمر قندی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں  : میں  ایک روز راستہ بھول گیا، اچانک ایک صاحِب نظر آئے اور اُنہوں  نے کہا: ’’میرے ساتھ آؤ۔‘‘ میں  ان کے ساتھ ہو لیا۔ مجھے گمان ہوا کہ یہ حضرتِ سیِّدُنا خِضَر عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہیں ۔ میرے اِستِفسار (یعنی پوچھنے)  پر اُنہوں  نے اپنا نام خِضَربتایا، ان کے ساتھ ایک اور بُزُرگ بھی تھے، میں  نے ان کا نام دریافت کیا تو فرمایا: یہ اِلیاس عَلَیْہِ السَّلام  ہیں ۔ میں  نے عرْض کی: اللہ عَزَّوَجَلَّ  آپ پررَ حمت فرمائے، کیا آپ دونوں  حَضَرات نے سروَرِ کائنات ، شَہَنشاہِ موجودات، مَحبوبِ ربُّ الْاَرضِ وَالسَّمٰوٰت، احمدِِ مُجتَبٰی، مُحَمَّدِ مصطَفٰیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی زیارت کی ہے؟ اُنہوں  نے فرمایا: