Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
66 - 470
ممکِن ہے، اس پُرآشوب دَور میں  تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی بہترین ماحول فراہم کر رہی ہے۔ دنیا وآخرت کی بہتری پانے کے لئے اس مدَنی ماحول سے وابستگی بہت مفید ہے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدَنی ماحول میں  انوکھی انوکھی مدَنی بہاروں  کا ظہور بھی ہوتا رہتا ہے۔ ترغیب کے لئے ایک مدَنی بہار پیشِ خدمت ہے جیسا کہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہکے مطبوعہ 35صفْحات پر مشتمِل رسالے’’سینگوں  والی دُلہن ‘‘ صفْحہ10پر ہے:
دل کا سوراخ
	صوبۂ پنجاب کے ایک اسلامی بھائی کی دادی اماں  دل کی مریضہ تھیں  جس کی وجہ سے سینے میں  شدید درد اٹھتا تھا، ٹیسٹ کروانے پر پتا چلا کہ دل میں  سوراخ ہے لہٰذا آپریشن کے بعد بھی بچنے کےChances(یعنی اِمکانات)کم ہیں  ، بظاہر یہ چند دن کی مہمان ہیں  ، دُعاکریں  اور بہتر یہ ہے کہ گھر جا کر ان کی خدمت کریں ۔بہرحال وہ اسلامی بھائی دادی امّاں  کو گھر لے آئے تو کسی نے مشورہ دیا کہ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُھُمُ الْعَالِیَہ کے تعویذات استعمال کروائیں ۔ یہ اسلامی بھائی جامعۃ المدینہ (سردار آباد)میں  زیرِ تعلیم تھے لہٰذا انہوں  نے وہیں  سے تعویذاتِ عطّاریہ حاصل کر لئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! چند دن کے