Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
67 - 470
اندر اندر درد بالکل ختم ہو گیا، جب دوبارہ ٹیسٹ وغیرہ کروایا توڈاکٹر حیرت زدہ رہ گئے کہ دل کا سوراخ بند ہو چکا تھا انہوں  نے پوچھا کہ پچھلے دنوں  کون سی دوا استعمال کی ہے؟ جواب دیا کہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تعویذات استعمال کروائے ہیں ۔یہ سن کر ڈاکٹروں  کا کہنا تھا کہ یہ ہماری زندگی کا پہلا واقعہ ہے کہ اس قسم کی مریضہ کو اس طرح شِفا ملی ہو۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! ہماری دادی جان (یہ بیان دینے تک) حیات ہیں  اورانہیں  دل کی کوئی تکلیف نہیں ۔(سینگوں  والی دلہن ، ص ۱۰)
کِھلا میرے دل کی کَلی غوثِ اعظم
مٹا قلب کی بے کلی غوثِ اعظم
(سامانِ بخشِش از مفتیٔ اعظم ہند رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
موت کی یاد میں  بھوکی رہنے والی عورت
حضرتِ سیِّدتُنا مُعَاذَ ہ عَدَوِیَّہ رحمۃُ اللہِ تعالٰی عَلْیِھَا روزانہ صبح کے وَقت فرماتیں : (شاید) یہ وہ دن ہے جس میں  مجھے مرنا ہے۔ پھر شام تک کچھ نہ کھاتیں  پھر جب رات ہوتی توکہتیں  ،(شاید) یہ و ہ رات ہے جس میں  مجھے مرنا ہے۔ پھر صبح تک نَماز پڑھتی رہتیں ۔(احیاء العلوم،ج۵،ص۱۵۱ )