Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
58 - 470
خاتونِ جنَّت کی کرامت
	پیاری پیاری اسلامی بہنو! اِس واقِعہ میں  سروَرِ ذیشان، صاحبِ کون ومکان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور حضرتِ سیِّدَتُنا خدِیجَۃُ الکُبرٰی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی عظَمت وشان کے ساتھ ساتھ حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کی فضیلت و عظَمت کا بھی پتا چلتا ہے۔ بے شک یہ اُس پیکرِ عِفَّت ورِفعَت کی عظیم ُ الشّان کرامت ہے کہ ماں  کے پیٹ میں  ہی گفتگو کو سن کر سمجھ لیا اور آنے والے حالات کے مُطابِق اُس کا جواب بھی دے دیا۔اللہ قادِرِ مُطلَق عَزَّوَجَلَّ   کی قدرت سے کچھ بعید نہیں  کہ وہ ماں  کے پیٹ میں  پلنے والے کوفہم و گویائی کی قوت دے کر باکرامت بنا دے۔ حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ، زہرا، طاہِرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی اولادِ اَطہار میں  سے ایک عظیم ُالشّان شخصِیَّت حضرتِ سیِّدُنا شیخ عبدُ القادِر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّورانیکو بھی اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ  نے مادر زاد باکرامت ولی بنا کر شکمِ مادر میں  بولنے سمجھنے کی قوت عطا فرما دی ، چُنانچِہ
غوثِ جلی مادر زاد باکرامت ولی
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 415 صفْحات پر مشتمِل کتاب ’’رسائلِ عطّاریہ‘‘ حصّہ دُوُم صفْحہ 273،274