سایۂ عرْش
پیاری پیاری اسلامی بہنو! از رُوئے حدیث کھانا کھلانے والے کو عرْش کا سایہ نصیب ہوگا اس کے عِلاوہ بھی کئی ایسے اعمال ہیں جن کے صلے میں روزِ قیامت سایہ عرْش نصیب ہوگا، اس کو بِالتَّفْصِیْل جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہکی مطبوعہ 88 صفْحات پر مشتمِل کتاب ’’سایۂ عرْش کس کس کو ملے گا۔۔۔؟‘‘ کا مُطالَعہ فرمائیے، اللہ عَزَّوَجَلَّ ! نیک اعمال کثرت سے بجا لانے کا مدَنی ذِہْن نصیب ہوگا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
شکمِ مادر سے ندا
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ649 صفْحات پر مشتمِل کتاب’’حکایتیں اور نصیحتیں ‘‘ صفْحہ532پر حضرتِ سیِّدُناشیخ شعیب حرِیفیش عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَدِیْر فرماتے ہیں : جب کُفّارِ بداَطوار نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کہا: ہمیں چاند کے دو ٹکڑے کر کے دکھائیں ۔ اُن دِنوں حضرتِ سیِّدَتُنا خَدِیجَۃُ الکبرٰی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے بطْنِ اَطہَر میں حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا حمْلِ مُبارَک ٹھہر چکا تھا۔ حضرتِ سیِّدَتُنا خَدِیجَۃُ الکبرٰی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے فرمایا: ’’وہ کتنا ذلیل ورُسوا ہے جس نے