Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
54 - 470
	پیاری پیاری اسلامی بہنو! خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی کرامت پرمشتمِل ذکر کردہ رِوایت میزبانی ومہمانی کی طرف بھی توجُّہ دلاتی ہے کہ ہمارے اسلافِ کرام مہمان نواز تھے وہ اپنی بِساط بھر میزبانی کرتے اور مہمان کو عزَّت دیتے، ان نُفُوسِ قدسِیَّہ کے نقشِ قدَم کوراہِ منزِل بناتے ہوئے مہمان نوازی کا ذہن رکھنا چاہئے اور اس کے لئے حتَّی الوَسع کوشش کرنی چاہئے۔اَحادیثِ مبارَکہ میں  کھانا کھلانے کے بَہُت سے فضائل وارِد ہوئے ہیں  ، جیسا کہ
’’فاطمہ‘‘ کے 5 حروف کی نسبت سے کھاناکھلانے کے فضائل پر مبنی5 فرامِینِ مصطَفٰے
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 1548 صفْحات پر مشتمل کتاب  ’’فیضانِ سنّت‘‘جلد اوّلصَفْحَہ519پر ہے:
{1}… تم میں  سے بہتر وہ ہے جو کھانا کھلاتاہے اور جو سلام کا جواب دیتا ہے۔
(مُسْنَدِ اَحْمَد، مسند الانصار، حدیث صہیب رضی اللہ عنہ، ج۹، ص۷۰۲، الحدیث:۲۴۶۵۲)
{2}… مغفِرت کو واجِب کرنے والے اُمور میں  سے کھانا کھلانا اور سلام کو عام کرنا ہے۔
(مَکَارِمُ الْاَخْلَاق لابن ابی الدنیا، باب فضل اطعام الطعام،   ص۳۷۰، الحدیث:۱۵۸)