Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
52 - 470
وہ جنی اور وہ لڑکا جو اس نے مانگا اس لڑکی سا نہیں  اور میں  نے اس کا نام مریم رکھااور میں  اسے اور اس کی اولاد کو تیری پناہ میں  دیتی ہوں  راندے ہوئے شیطان سے تو اسے اس کے ربّ نے اچھی طرح قبول کیااور اُسے اچھا پروان چڑھایا اور اسے زکریا کی نگہبانی میں  دیا جب زکریا اس کے پاس اس کی نماز پڑھنے کی جگہ جاتے اس کے پاس نیا رزق پاتے کہااے مریم! یہ تیرے پاس کہاں  سے آیا۔ بولیں  وہ اللہ کے پاس سے ہے، بے شک اللہ جسے چاہے بے گنتی دے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَفضَلُ الَاولِیاء
	عُلَمَائے کِرام و اَکابِرینِ اسلام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا اِس پر اِتِّفاق ہے کہ تمام صَحابۂ کِرام رِضْوَانُ اللہُ تَعَالٰی عَلَیْھِمْ اَجْمَعِیْن ’’اَفْضَلُ الاولیاء‘‘ ہیں  ، قیامت تک کے تمام  اَولیاء ُ اللہ رَحِمَہُمُ اللہ اگرچِہ دَرَجۂ وِلایَت کی بلند ترین منزِل پر فائز ہو جائیں  مگر ہرگز ہرگز وہ کسی صَحابی  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے کمالاتِ وِلایَت تک نہیں  پہنچ سکتے۔ اللہ رَبُّ الْعِزَّتعَزَّوَجَلَّ  نے مصطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ رسالت، صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے غلاموں  کو وِلایت کا وہ بلند وبالا مَقام عطافرمایا اوراِن مُقدَّس ہستیوں  رِضْوَانُ اللہُ تَعَالٰی عَلَیْھِمْ اَجْمَعِیْن کوایسی ایسی عظیم ُ الشّان کرامتوں  یعنی بُزرگیوں  سے سرفَراز فرمایا کہ دوسرے تمام اولیائے کِرام رَحِمَہُمُ