پہلے اِسے پڑھئے!
اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں صحابیات وصالحات کاکردار مشعلِ راہ ہے۔تبلیغِ اسلام اور خدمتِ دین کے معاملے میں ان کی خدمات سے چنداں انکار نہیں کیا جا سکتا۔لیکن بدقسمتی سے آج کے دَور میں اس موضوع پر مثبت ومستند مواد بہت کم ملتا ہے اور اسلامی بہنیں اس حوالے سے کمی محسوس کرتی نظر آتی ہیں چُنانچِہ اسلامی بہنوں کی اس انتہائی اہم ضرورت اور ان کے دیرینہ مطالبے کے پیشِ نظرتبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے چینل ’’مدنی چینل ‘‘پرایک سلسلہ بنام ’’فیضانِ صحابیات ‘‘ شروع کیا گیا،جس میں رکنِ شوریٰ، نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ،حاجی ابورجب حاجی محمد شاہدعطّاری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے ایمان افروز اندازمیں صحابیات رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی سیرت طیبہ کے درخشندہ پہلوؤں کواُجاگر فرماتے ہیں اور مدنی چینل کے ناظرین کیلئے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہیں ۔ مجلس المدینۃ العلمیۃ(سردارآباد) ‘‘ اس سلسلے کو اسلامی بہنوں کے لئے مفید جانتے ہوئے ضروری ترمیم ، اضافے اور تخریج کے ساتھ تحریری صورت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہی ہے ۔ اس کی پہلی کڑی زیرِ نظر کتاب ’’شانِ خاتونِ جنّت‘‘ ہے۔
بارگاہ ربُّ العزت میں دعا ہے کہ اس سعی ٔ سعید کی تکمیل میں معاون تمام