Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
6 - 470
 اسلامی بھائیوں  کی کاوشیں  اپنی عالی بارگاہ میں  قبول ومنظور فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم 
	کتاب’’شانِ خاتونِ جنّت‘‘ کو خود بھی مکمَّل پڑھئے اور دِیگر مسلمانوں  کو بھی اس کے مطالعہ کی تَرغِیب دے کر نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا ثواب کمائیے۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ ہمیں  ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں  کی اِصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل اور مَدَنی قافلوں   کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مَجالِس بَشُمُول مجلس المد ینۃ العلمیۃ کو دن گیارہویں  رات بارہویں  ترقی عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم 
شعبہ فیضانِ صحابِیّات (سردار آباد ) 
مجلس المدینۃ العلمیۃ(دعوتِ اسلامی)
  ۲۲صفر المظفر ۱۴۳۴ھ بمطابق5 جنوری 2012ء 
٭…٭…٭…٭…٭…٭

فرمانِ مصطفٰے صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم: اے لوگو! میں  نے تم میں  دو چیزیں  چھوڑی ہے کہ جب تک تم ان کو تھامے رہو گے گمراہ نہ ہو گے، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی کتاب اور میری عترت یعنی اہلِ بیت۔(سنن الترمذی، ص۸۵۸، حدیث۳۷۹۲)