Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
4 - 470
عصرِ حاضر کے تقاضوں  کے مطابق حتَّی الْوَسْع سہل اُسلُوب میں  پیش کرنا ہے ۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں  اِس عِلمی،تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں  ہر ممکن تعاون فرمائیں  اور مجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں  اور دوسروں  کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں ۔
	اللہ عَزَّوَجَلَّ  ’’دعوتِ اسلامی‘‘کی تمام مجالس بَشُمُول’’المد ینۃ العلمیۃ‘‘ کو دن گیارہویں  اور رات بارہویں  ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اِخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں  جہاں  کی بھلائی کا سبب بنائے۔ ہمیں  زیر گنبد ِ خضرا شہادت، جنّت البقیع میں  مدفن اور جنّت الفردوس میں  جگہ نصیب فرمائے ۔
						( اٰمِیْنَ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)	   
										 
رمضان المبارک ۱۴۲۵ھ