Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
44 - 470
ہے کہ کاش! ہم بھی حُضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اسی طرح شاندار دعوت کر سکتے۔ حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے اپنے شوہرِ نامدارحضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے اس جو شِ تأثرسے مُتَأَثِّر ہوکر کہا: بَہُت اچھا، جائیے، آپ بھی حُضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اسی قسْم کی دعوت دیتے آئیے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ! ہمارے گھر میں  بھی اسی قسْم کا سارا اِنتِظام ہو جائے گا۔
	چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہٗ نے بارگاہِ رِسالت میں  حاضِر ہوکر دعوت دے دی اور شہنشاہِ دو عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی ایک کثیر جماعت کو ساتھ لے کر اپنی پیاری بیٹی کے گھرمیں  تشریف فرما ہو گئے۔ حضرتِ سیِّدَہ خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  خلوَت (یعنی تنہائی)میں  تشریف لے جاکر خداوندِ قُدُّوْس عَزَّوَجَلَّ  کی بارگاہ میں  سربسجود ہو گئیں  اور یہ دعا مانگی: ’’یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! تیری بندی فاطمہ نے تیرے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور اَصحابِ محبوب عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی دعوت کی ہے، تیری بندی کا صرف تجھ ہی پر بھروسہ ہے لہٰذا اے میرے ربّ عَزَّوَجَلَّ ! تو آج میری لاج رکھ لے اوراس دعوت کے کھانوں  کا تُو عالَمِ غیب (یعنی دوسرا جہاں  جو چھپا ہوا ہے) سے اِنتِظام فرما۔‘‘
	یہ دُعا مانگ کر حضرتِ سیِّدَتُنا بی بی فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے ہانڈیوں  کو چولہوں  پر چڑھا دیا۔ خداوند تعالیٰ کا دَرْیائے کرَم ایک دم جوش میں  آگیا اور