Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
39 - 470
خاتونِ جنّت کا وصالِ باکمال
	وِصالِ نَبَوِی  کے 6ماہ بعد 3 رمَضانُ المبارَک سِنّ 11 ہِجری منگل کی رات سیِّدَہ، طیِّبہ ، طاہِرہ حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے داعیٔ اَجَل کو لَبَّیْک کہا۔ حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ یا حضرتِ سیِّدُنا عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے نمازِ جنازہ پڑھائی اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا جنَّتُ الْبَقِیْع میں  مدفون ہوئیں ۔(مَدَارِجُ النُّبُوَّت(مترجم) قسم پنجم، باب اوّل در ذکر اولاد کرام، ج۲، ص۶۲۴)
مَنْقَبَتِ خاتونِ جنّت
    ہے رتبہ اس لئے کونین(1)  میں  عصمت(2) کا عِفَّت کا 		شرف حاصِل ہے ان کو دامنِ زہرہ سے نسبت کا
جو جانا خلد(3)  میں  ہو پائے زہرہ سے لپٹ جاؤ  	           جسے کہتے ہیں  جنّت مُلک ہے خاتونِ جنّت کا
  نبی کے دل کی راحت اور علی کے گھر کی زینت ہیں  	    	 بَیاں  کس سے ہو ان کی پاک طینت پاک طلعَت(4)  کا
 انہی کے ماہ پارے دو جہاں  کے لاج والے ہیں   		یہ ہی ہیں  مجمعِ بحرَین(5) سر چشمہ ہِدایت کا
رسولُ  اللہکی جیتی جاگتی تصویر کو دیکھا			کیا نظارہ جن آنکھوں  نے تفسیرِ نُبُوَّت کا
   بتول و فاطمہ زہرہ لقب اس واسطے پایا			 کہ دُنْیا میں  رہیں  اور دیں  پتہ جنّت کی نگہت(6)  کا
نبی کی لاڈلی، بیوی ولی کی، ماں  شہیدوں  کی		         یہاں  جلوہ نُبُوَّت کا وِلایت کا شہادت کا


________________________________
1 - …… دوجہاں
2 - …… پارسائی
3 - …… جنّت
4 - …… رُخِ پاک
5 - …… دو سَمُنْدَر، اِشارہ ہے حضراتِ حَسَنَینِ کریمَین یعنی حَسَن وحسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی طرف
6 - …… خوشبو ۔ ......