خوفناک زلزلہ آیا جس میں لاکھوں افراد فوت ہوئے انہیں میں مُظَّفر آباد (کشمیر)کے عَلاقہ’’مِیر ا تسولیاں ‘‘ کی مُقیم 19 سالہ نسرین عطّاریہ بنتِ غلام مُرسلین جوکہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت فرماتی تھیں ، شہید ہو گئیں ۔ مرحومہ کے والِد اور دیگرگھر والوں نے 8 ذوالقعدۃُ الحرام 1426ھ شبِ پیر را ت تقریباً 10 بجے کسی وجہ سیقَبْر کو کھول دیا، یکبارگی آنے والی خوشبوؤں کی لپٹوں سے مَشامِ دِماغ مُعَطَّر ہو گئے! شہادت کو 70 ایّام گزر جانے کے باوُجُود نسرین عطّاریہ کا کفن سلامت اور بدن بِالکل تروتازہ تھا!
اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
عطائے حبیبِ خدا مَدَنی ماحول(1) ہے فیضانِ غوث و رضا مَدَنی ماحول
سلامت رہے یا خدا مَدَنی ماحول بچے بدنظر سے سدا مَدَنی ماحول
اے اسلامی بہنو! تمہارے لئے بھی سُنو ہے بہت کام کا مَدَنی ماحول
تمہیں سُنّتوں اور پردے کے اَحکام یہ تعلیم فرمائے گا مَدَنی ماحول
قِیامت تلک یا الٰہی سلامت رہے تیرے عطّارؔ کا مَدَنی ماحول
(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۶۰۲ تا ۶۰۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
________________________________
1 - …… دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اور نیکیوں سے لبریز ماحول کو’’ مدَنی ماحول ‘‘ کہا جاتا ہے۔