تَعَالَی اللہ اس سعدَین(1)کے جوڑے کا کیا کہنا کہ رحمت کی دلہن زہرہ، علی دولہا وِلایت کا
وہ عترت(2) جو کہ اُمَّت کے لئے قرآنِ ثانی ہے نبی کا ہے چمن یعنی شجر اس پاک مَنْبَت(3) کا
وہ چادر جس کا آنچل چاند سورج نے نہیں دیکھا بنے گی حشْر میں پردہ گنہ گارانِ اُمّت کا
اگر سالِکؔ بھی یاربّ دعویٔ جنّت کرے، حق ہے جو وہ زَہرہ کی ہے یہ بھی تو ہے خاتونِ جنّت کا
(دیوانِ سالِک از حکیمُ الامّت مفتی احمد یار خان عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
آواز بیٹھ جائے تو تین علاج
{1 } نمک کا چھوٹا سا ٹکڑا آگ میں خوب گرم کر کے کسی چیز سے پکڑ کر فوراً ٹھنڈے پانی کے گلاس میں بجھا دیجئے، پھر وہ نمک کی ڈلی پانی سے نکال کر اس پانی کو پی جائیے۔ دو تین بار یہ علاج کرنے سے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! فائدہ ہو جائے گا۔ {2 } ایک چمچ جو شریف کے دانے چبائیے اور چوسئے پھر آخر میں نگل جائیے۔ {3 } خشخاش کے چھلکے اور اجوائن ہم وزن لیجئے اور پانی میں ابال کر برداشت کے قابل ہو جانے کے بعد اس پانی سے غرارے کیجئے۔ (نیکی کی دعوت، ص۶۰۱)
________________________________
1 - …… دو مُبارَک سیّارے، یہاں مراد مولیٰ مشکِل کُشاحضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضیٰرضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمۃُ الزَّہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہیں
2 - …… نسلِ پاک
3 - …… جائے پیدائش ۔