Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
37 - 470
بی بی فاطِمہ کے جنازہ کا بھی پردہ
	اَمیرُ الْمُؤمنین  مولیٰ مشکل کُشاحضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہٗ  فرماتے ہیں  : ’’حضرتِ فاطِمۃُالزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے موت کے وقْت وصِیَّت فرمائی تھی کہ جب میں  دنیا سے رخصت ہو جاؤں  تو رات میں  دفن کرنا تاکہ کسی غیر مرد کی نظر میرے جنازے پر نہ پڑے۔‘‘ (مَدَارِجُ النُّبُوَّت(مترجم)، ج۲، ،قسم پنجم، باب اول در ذکر اولاد کرام، ص۶۲۴)
	تمام اسلامی بہنیں  دُنیا وآخرت میں  کامیابی پانے، باپردہ وباعزَّت زندگی گزارنے اور شرم وحیا کے ساتھ جینے کا ڈھنگ سیکھنے کے لئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں  ، دعوتِ اسلامی کے سنّتوں  بھرے اِجتماعات میں  شرکت کا معمول بنائیں  اللہ عَزَّوَجَلَّ !  اپنی زندگیوں  میں  مَدَنی اِنقلاب برپا ہوتا محسوس کریں  گی، آیئے! اپنا ایمان تازہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول کی برَکت کی عظیم الشّان مدَنی بہار مُلاحَظہ فرمائیے، چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1548صفْحات پر مشتمل کتاب ’’فیضانِ سنّت‘‘ (جلد اوّل)،صفْحہ561 پر ہے:
70 دن پُرانی لاش
 	3 رَمَضانُ المبارَک 1426ھ بروز ہفتہ پاکستان کے مشرِقی حصّے میں