Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
35 - 470
جبکہ گھر کے کام کاج کرنا بے کاری،سستی اور کاہلی کودور کرتا اور شیطانی خیالات وہجومِ تفکُّرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
(8)…خود کو جسمانی طور پر اسمارٹ اور ذہنی طور پر چاق وچوبند رکھنے کی خواہش ہوتی ہے اور یہ چیز گھریلو کام کاج کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔
(9)…گھریلو کام کاج میں  ورزش ہے اور ورزش بیماریوں  سے بچاتی اور صحت کی بہاریں  لاتی ہے۔
(10)…اگر گھریلو کام کاج تھکا دیں  تو سیرتِ فاطمہ کے مطالَعہ اور تسبیحِ فاطمہ کے وِرْد سے اس کا علاج کیجئے۔
 (11)…آج کل ڈپریشن اور ٹینشن کی شکایت عام ہے، اس سے بچنے کا بہترین نسخہ مصروفِیَّت ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
عِبادت ہو تو ایسی…!
	نورِ نظرِ مصطفٰے، دلبرِ علیُّ المرتضیٰ، راحتِ فاطِمۃُ الزَّہراء حضرتِ سیِّدُنا امامِ حَسَن مجتبیٰرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہٗ  فرماتے ہیں  کہ میں  نے اپنی والِدۂ ماجِدہ حضرتِ سیِّدہ فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کو دیکھا کہ رات کو مسجِدِ بَیت کی مِحراب (یعنی گھر میں  نماز پڑھنے کی مخصوص جگہ) میں  نماز پڑھتی رہتیں  یہاں  تک کہ نمازِ فجْرکا وقْت ہو