تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بیٹی فاطِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا آرہی ہیں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! یقینا پردے کی بَہُت زیادہ اَہَمِّیَّت ہے، پردہ مسلمان عورت کی زینت ہے، اُس کی عِفَّت وپاکدامنی کی علامت ہے، شرم وحیا کا نشان ہے، باپردہ اسلامی بہن اللہ ورسول عَزَّوَجَلَّ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا حکْم ماننے والی ہے جبکہ بے پردَگی غضَبِ الٰہی کی مُوجِب اور مسلمانوں کی تباہی وبربادی، تنزُّلی وپستی اور دُنیا وآخِرت کی ذِلَّت کا سبب ہے۔ تمام اسلامی بہنوں کی خدمت میں گزارش ہے کہ اِسلام کی تعلیمات پر عمَل اور خواتین اِسلام کو آئیڈیل بنانے میں ہی بہتری اور دِین ودنیا کی بھلائی ہے۔ غیر شرعی زینتوں اور فیشنوں سے جان چُھڑائیے،شرعی پردے کی پابندی کیجئے اوراس پر اِستِقامت پانے کیلئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اِہتِمام ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کیجئے ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات کی خوب خوب بہاریں ہیں ، مثلاًفیشن پرستی اور فَحّاشی وعُریانی سے سَر شار مُعاشَرہ میں پروان چڑھنے والی بے شمار اسلامی بہنیں گناہوں کی دَلْدَل سے نکل کر اُمَّہاتُ الْمُؤمنین اور شہزادیٔ کونَین بی بی فاطِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی دیوانیاں بن گئیں ، جو