عزَّت و آبرو سے زندگی بسر ہوتی رہے۔ اگر شوہر کی آمدنی کم ہو تو ہرگز ہرگز شوہر پر بے جا فرمائشوں کا بوجھ نہ ڈالے اس لئے کہ اگر عورت نے شوہر کو مجبور کیا اور شوہر نے بیوی کی مَحبت میں قرض کا بوجھ اپنے سر پر اٹھا لیا اور خدا عَزَّوَجَلَّ نہ کرے اس قرض کا ادا کرنا دشوار ہوگیا تو گھریلو زندگی میں پریشانیوں کا سامنا ہو جائے گا اور میاں بیوی کی زندگی تنگ ہو جائے گی اس لئے ہر عورت کو لازِم ہے کہ صبر وقناعت کے ساتھ جو کچھ بھی ملے خدا کا شکر ادا کرے اور شوہر کی جتنی آمدنی ہو اسی کے مُطابِق خرچ کرے اور گھر کے اَخراجات کو ہر گز ہرگز آمدنی سے بڑھنے نہ دے۔(جنّتی زیور، ص۶۰ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
گھریلو کام کاج کرنے کے 11 فوائد
گھریلو کام کاج کرنے کے بہت فوائد ہیں ، یہاں ان میں سے چند بیان کئے جاتے ہیں :
(1)…26 شَعبانُ المُعظَّم 1432ھ کو اِجتماعِ رِداپوشی کے سلسلے میں ہونے والے مدَنی مذاکرے میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علَّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ارشاد فرمایا:اپنا کام اپنے ہاتھ سے کرنا سنّتِ مصطفٰے ہے۔اسلامی بہنوں کواس پیاری پیاری سنّت پر عمل کرنا