Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
327 - 470
کو مَنْع فرمایا (جیسا کہ بخاری شریف میں  ہے کہ اس پر ) ایک صَحابی اَنصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہٗ نے عرْض کی، یارسولَ  اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! جیٹھ، دَیْوَرکے لئے کیا حُکم ہے؟ فرمایا: ’’جَیٹھ ، دَیْوَر تو موت ہیں ۔‘‘
(صحیح البخاری، کتاب  النکاح،با ب لایخلون رجل بامراۃ۔۔۔الخ،ص۴۴۳۱،الحدیث:۲۳۲۵ دار المعرفۃ بیروت۔ فتاوٰی رضویہ(مُخرَّجہ)، ج۲۲، ص۷۱۲) 
اے مِری بہنو! سدا پردہ کرو	تم گلی کُوچوں  میں  مت پھرتی رہو
اپنے دَیور جَیٹھ سے پردہ کرو	اُن سے ہرگز بے تکلُّف مت بنو
ورنہ سن لو! قبْر میں  جب جاؤ گی 	سانپ بچھو دیکھ کر چِلاّؤ گی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تُوْبُوْا اِلَی اللہ!		اَسْتَغْفِرُاللہ      
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
عورت کے لئے فون وُصُول کرنے کا طریقہ
	اسلامی بہنوں  کو چاہئے کہ اگر غیر مردوں  کا فون وُصول کرنا پڑ جائے توآواز نرم نہ رکھیں  مَثَلاً نرمی کے ساتھ  ’’ہیلو ہیلو ‘‘ کہنے کے بجائے رُوکھے اَنداز میں  پوچھے: ’’کون؟‘‘ یہاں  مُعامَلہ ذرا دُشوار ہے کیونکہ اِمکان ہے کہ سامنے والا گھر کے کسی مرد سے بات کروانے کا مُطالَبہ کرے، اپنا نام وپیغام بَیان کرے