نے عورتوں کو پردہ میں رکھ کر عورتوں کی بے عزّتی کی ہے اس لئے عورتوں کو پردوں سے نکل کر ہر میدان میں مردوں کے دَوش بدَوش کھڑی ہو جانا چاہئے۔ مگر پیاری بہنو! خوب اچھی طرح سمجھ لو کہ ان مردوں کا یہ پروپیگنڈہ اتنا گندا اور گھناؤنا فریب اور دھوکا ہے کہ شاید شیطان کو بھی نہ سوجھا ہوگا۔
اے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بندیو! تمہیں انصاف کرو کہ تمام کتابیں کھلی پڑی رہتی ہیں اور بے پردہ رہتی ہیں مگر قرآن شریف پر ہمیشہ غلاف چڑھا کر اس کو پردے میں رکھا جاتا ہے تو بتاؤ کیا قرآنِ مجید پر غلاف چڑھانا یہ قرآن کی عزّت ہے یا بے عزّتی؟ اسی طرح تمام دنیا کی مسجدیں بے پردہ رکھی گئی ہیں مگر خانہ کعبہ پر غلاف چڑھاکر اس کو پردہ میں رکھا گیا ہے تو بتاؤ کیا کعبہ مقدَّسہ پر غلاف چڑھانا اس کی عزّت ہے یا بے عزّتی؟ تمام دنیا کو معلوم ہے کہ قرآنِ مجید اور کعبہ معظمہ پر غلاف چڑھا کر ان دونوں کی عزّت و عظَمت کا اِعلان کیا گیا ہے کہ تمام کتابوں میں سب سے افضل و اعلیٰ قرآن ہے اور تمام مسجدوں میں افضل واعلیٰ کعبہ معظمہ ہے۔ اسی طرح مسلمان عورتوں کو پر دہ کا حکم دے کر اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی طرف سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ اَقوامِ عالَم کی تمام عورتوں میں مسلمان عورت تمام عورتوں سے افضل و اعلیٰ ہے۔
پیاری بہنو! اب تمہیں کو اس کا فیصلہ کرنا ہے کہ اسلام نے