Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
324 - 470
شخص! کہ اپنے اوپر لازم پانچ سو (500) دینار کا اقرار کر لیا لیکن اس کی غیرت نے یہ گوارا نہ کیا کہ میری زوجہ کا چہر ہ کسی غیر مرد کے سامنے ظاہر ہو۔ یہ حیا کا اعلیٰ درجہ ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول میں  ترغیب دلائی جاتی ہے کہ غیرمَحْرَم سے پردہ کیا جائے اور بے پردگی کی نحوست سے خود بھی بچا جائے اور اپنے گھر والوں  کو بھی بچایا جائے۔ اسی عنوان یعنی پردے کے بارے میں  احکام سے متعلِّق شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت ،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّا مہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جامع کتاب ’’پردے کے بارے میں  سوال جواب ‘‘ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے’’مکتبۃالمدینہ‘‘ سے حاصل فرمائیں  خود بھی پڑھیں  اور مسلمانوں  کی خیرخواہی کی نیت سے دوسروں  کو بھی تحفۃً پیش کریں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پردہ عزّت ہے بے عزتی نہیں
	 دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 679 صفْحات پر مشتمل کتاب  ’’جنّتی زیور‘‘ صفْحہ82 پر شیخ الحدیث حضرتِ علاّمہ عبد المصطفٰے اَعظَمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی تحریر فرماتے ہیں  :آج کل بعض مُلْحِد(یعنی بے دین) قسم کے دُشمنانِ اسلام مسلمان عورتوں  کو یہ کہہ کر بہکایا کرتے ہیں  کہ اسلام