صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تُوْبُوْا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! وہ اِسلامی بہنیں جو شرعی حُدود وقُیود کو بالائے طاق رکھ کر آئے دن فیشن کے نِت نئے ڈھنگ اور زیب وزینت کے نئے رنگ اپنانے میں اس قدَر جی جان سے مگن رہتی ہیں کہ فرض پردہ تک کو مَعَاذَ اللہ بوجھ محسوس کرنے لگ جاتی ہیں ۔ ان کے تصوُّراتِ بَد میں چادر اور چار دیواری کسی اَہَمِّیَّت کی حامِل نہیں ہوتی۔ ایسی خواتین کا آئیڈیل اَزواج وبَناتِ مصطفٰے رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ نہیں بلکہ کُفّارِ نابکارکی چال ڈھال اور فرنگی تہذیب ہوتی ہے۔فیشن پرستی اور بے پردَگی کی اس بے ہودَگی کا انجام کیا ہوتا ہے؟ اس سے ہر ذِی شُعور باخبر ہوگا۔
بے غیرَتی کی اِنْتِہا
کافِروں کی اُلٹی ترقّی کی رِیس کرتے ہوئے بے پردَگی اور بے حیائی کا بازار گرْم کرنے والے ذرا غورتو کریں ۔یورپ، امریکہ اور ان سے مُتأَثِّر ہونے والے ملکوں میں کیا ہو رہا ہے! رقص گاہوں میں لوگ اپنی آنکھوں سے اپنی