اور پاک پروردْگار عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں سچی توبہ کر لینی چاہئے، غیرمردوں سے اپنے بال نہ چُھپانے کی وجہ سے بالوں سے لٹکائے جانے کا عذاب آپ نے مُلاحَظہ فرمایا، اسلامی بہنوں کو غیر مردوں سے اپنے بال چُھپانا بھی ضروری ہے یہاں تک کہ کنگھی سے نکلنے والے بالوں کو بھی ایسی جگہ پھینکنا ممنوع ہے جہاں پر اجنَبی مردوں کی نظر پڑے، جیسا کہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہکی مطبوعہ1197 صفْحات پر مُشْتَمِل کتاب’’بہارِ شریعت‘‘ جلد3 حصّہ16 صفْحہ449 پر صدرُ الشریعہ، بدرُ الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’عورَتوں کے لئے لازِم ہے کہ کنگھا کرنے یا سر دھونے میں جو بال نکلیں اُنہیں کہیں چُھپا دیں کہ اُن پر اَجنَبی(یعنی غیر مردوں ) کی نظَرنہ پڑے۔‘‘
سنّتوں کا ہو عطا درد مسلمانوں کو
دُور فیشن کی ہو بھرمار رسولِ عرَبی
(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۶۲۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ناجائز فیشن کرنے والیوں کے عذاب کا مُشاہَدہ
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ 480