Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
312 - 470
جس کا آنچل نہ دیکھا مَہ و مِہر نے
اُس رِدائے نَزاہَت پہ لاکھوں  سلام
(حدائقِ بخشش از امامِ اہلسنّت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت)
شرحِ سلامِ رضا:
	یعنی حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی چادرِ انور کا پَلُّو چاند سورج نے بھی نہیں  دیکھا، اُس پاکیزہ چادر کی طَہارَت وپاکیزگی پر لاکھوں  سلام نازِل ہوں ۔
اُس بتول ، جگر پارئہ مصطفیٰ
حَجَلَہ آرائے عِفَّت پہ لاکھوں  سلام
(حدائقِ بخشش از امامِ اہلسنّت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت)
شرحِ سلامِ رضا:
	یعنی پارسائی وپرہیزگاری کی چارپائی کو زیب وزینت دینے والی سیِّدَہ فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا جن کا لقب بتول ہے، سرکارِ دوعالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے جگر مبارَک کا ٹکڑا ہیں  ، ان پر لاکھوں  سلام ہوں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اُمّتِ مسلِمہ کی تنزُّلی کا ایک سبب
	پیاری پیاری اسلامی بہنو! آج مسلمان عورتوں  کی حالت ایسی ہے