کروں جس سے فِرِشتے بھی حیا کرتے ہیں۔(صَحِیْح مُسْلِم،کتاب فضائل الصحابہ ،باب فضائل عثمان بن عفان،ص۷۳۹،الحدیث:۱۰۴۲)
اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
عُلُوّئے شان کا کیوں کر بیاں ہو آپ کی پیارے
حیا کرتی ہے مولیٰ آپ سے مخلوقِ نورانی
(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۸۹۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا دُنیا میں بہت زیادہ پیکرِ شرم وحیا اور باپردہ رہیں تو انہیں اس کے صلے میں روزِ مَحشر بھی باپردہ رکھا جائے گا، حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہنے اپنی زندگی باحیا گزاری اس کے صلے میں روزِ محشر ان کا حساب ہی نہیں ہو گا، جیسا کہ محبوبِ رحمن، سروَرِ ذیشان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:حضرتِ عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہبہت زیادہ حیا کرنے والے شخص ہیں ، میں نے اللہتعالیٰ سے دُعا مانگی ہے کہ وہ عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ سے حساب نہ لے تو اللہ تعالیٰ نے میری سِفارش قبول فرمائی۔(کنز العمال، کتاب الفضائل، ذکر الصحابۃ وفضلھم، ج۱۱، ص۲۹۲، الحدیث:۲۹۰۳۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد