گھرانہ بَہُت ماڈَرن تھا۔ گھر کے اَفراد فلموں ڈِراموں اور گانے باجوں کے رَسیا تھے۔ خدا کا کرنا یوں ہوا کہ میرے چھوٹے بھائی پر ایک اسلامی بھائی نے اِنفِرادی کوشش کی۔ اِس پرانہوں نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت کی سعادت پائی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! اجتماع میں مسلسل حاضِری سے بھائی کے کردار میں مدَنی اِنقِلاب برپا ہو گیا، وہ نَمازوں کے پابند ہو گئے، سنّتوں پر عمل کی کوشش اور گھر والوں کی اِصلاح کی فکر میں رہنے لگے۔وہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکتیں بتاتے او ر ہمیں اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت کی رغبت دلاتے۔ ان کی مسلسل اِنفرادی کوشش بِالآخِر رنگ لائی اور میں نے اسلامی بہنوں کے اِجتِماع میں شرکت کی سعادت پائی، وہاں کے ماحول کی رُوحانِیَّت اور سنّتوں بھرے بیان نے مجھ پر عجیب کیفِیَّت طاری کر دی، دُعا کے دوران میں نے خوب رو رو کر اپنے گناہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کو کبھی نہ چھوڑنے کا عزمِ مُصَمَّم کیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اِجتِماعات میں پابندی سے شرکت کی بدولت خوفِ خدا اور عشقِ مصطَفٰے بڑھانے کا جذبہ نصیب ہوا۔ دعوتِ اسلامی کے صدْقے ہمارے گھر کا بگڑا ہوا ماحول، مدَنی ماحول میں تبدیل ہو گیا۔ گھر والوں کی باہمی رِضا مندی سے T.Vنکال دیا گیا کیوں کہ اس کے ہوتے ہوئے فلموں ڈراموں سے بچنا بے حد