میں بہترین اجْر وثواب اور عافِیَّت ہی عافِیَّت ہے، چُنانچِہ ترمذی شریف ’’کتابُ المناقب‘‘ میں ہے، سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ باقرینہ ہے: ’’تمہیں تقلید کے لئے تمام دُنیا کی عورتوں میں مریم بنتِ عمران رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا خدیجہ بنتِ خُوَیلِد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فاطمہ بنتِ محمد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا اور فرعون کی بیوی آسیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کافی ہیں ۔‘‘
(سُنَنُ التِّرْمِذِی،ابواب المناقب،باب فضل خدیجہ رضی اللہ عنھا، ص۸۷۴، الحدیث:۳۸۹۳)
شہزادیٔ کونَین، اُمُّ الحسنین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی اِتِّباع کی نیّت کیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ خوب اجْر وثواب حاصل ہو گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
چھوٹے بھائی کی اِنفِرادی کوشش
پیاری پیاری اسلامی بہنو! علمِ دین حاصل کرنے، حقوق و فرائض سیکھنے ، ہلاکت سے خود کو بچانے اور مغفِرت پانے کا ایک بہترین ذَرِیعہ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا سنّتوں بھرا مَدَنی ماحول بھی ہے۔ بسا اَوقات ایک فرد کی دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول سے وابستگی گھر بھر کی اِصلاح کا سبب بن جاتی ہے ایسی بیسیوں بہاریں موجود ہیں ، ایک مدَنی بہار مُلاحَظہ ہو، چُنانچِہ بابُ المدینہ (کراچی)کی ایک اسلامی بہن کا بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارا