Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
29 - 470
عابِدہ ، زاہِدہ ، ساجِدہ ، صالِحہ  	سیِّدَہ ، زاہرہ ، طیِّبہ ، طاہِرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں  سلام
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	پیاری پیاری اسلامی بہنو! ذکر کردہ رِوایت اور اس کی شرْح فضائلِ فاطمہ اور کمالاتِ مصطفٰے کا حسین اِمتِزاج(اِم۔تِ۔زاج یعنی آمیزش) ہے، ایک طرف حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کی شانِ عظَمت نِشان کے پھول کھلتے ہیں  تو دوسری طرف علوم وکمالاتِ مصطفٰے کے گلشن مہکتے ہیں  ، ایک طرف لاڈلی شہزادی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کو ملنے والا قربِ الٰہی،ا ن کی بقیہ دُنْیوی زندگی اور اُخروی انعام واِکرامات کی خبردی جا رہی ہے تو دوسری طرف فضل وکمالِ مصطفٰے کے باب بھی روشن تر ہوتے جا رہے ہیں  جن کو حکیم ُالا ُمَّت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت سمیت ہر صاحبِ بصیرت(یعنی عقل مند) نے ا پنی بِساط(یعنی ہمت) کے مُطابِق سمجھا اورعشقِ رسول وعقیدتِ بتول کو فُزُوں  (فُ۔زُوں  یعنی زیادہ)  کرنے والے خوشنما پھولوں  کا مدَنی گلدستہ ہماری طرف بڑھایا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تسبیحِ فاطِمہ کی فضیلت
	سیِّدِ کونین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری لاڈلی صاحبزادی،