اور دوبارہ سرگوشی میں کیا فرمایا جو آپ ہنسیں ؟ خاتونِ جنّت نے کہا: میرے بابا جانِ رحمتِ عالَمِیّان، محبوبِ رحمن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پہلی بار سرگوشی میں اپنی وفاتِ ظاہِری کی خبر دی تو میں روئی اور دوسری بار سرگوشی میں یہ خبر دی کہ آپ کے اہل میں سے سب سے پہلے میں آپ سے ملوں گی، تو میں ہنسنے لگی۔ (صَحِیْحُ الْبُخَارِی،کتاب المناقب،باب علامات النبوۃ فی الاسلام، ص۹۲۰، الحدیث:۳۶۲۵،۳۶۲۶ ملتقطاً)
اس حدیث میں کئی غیبی خبریں ہیں :
{1}… خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا وقتِ وفات۔
{2}… نوعیتِ وفات کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا خاتِمہ ایمان، تقویٰ اور پرہیزگاری کے اعلیٰ دَرَجہ پر ہو گا۔
{3}… آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا قبر و حشْر میں اَوَّل نمبر کامیاب ہونا۔
{4}…آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کاپُل صراط سے بخوبی گزر جانا۔
{5}…آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا جنّت کے اعلیٰ مقام پر حتّٰی کہ حُضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ رہنا۔ (مِرْاٰۃُ الْمَنَاجِیْح،کتاب الفضائل ،باب مناقب اھل بیت النبی، ج۸، ص۴۵۵)
جن کا نامِ مُبارَک ہے بی فاطمہ جو خواتینِ عالَم میں ہیں عالِیہ