Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
289 - 470
	میاں  بیوی کی اِصلاح کے لئے نگرانِ شوریٰ کا VCD بیان ’’شوہر کو کیسا ہونا چاہئے؟‘‘ ’’بیوی کو کیسا ہونا چاہئے؟‘‘ مکتبۃ المدینہ سے خود بھی حاصل کیجئے اور دوسری اسلامی بہنوں  کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بیوی کے ذمّہ شوہر کے حُقوق
	پیاری پیاری اسلامی بہنو! شوہر کے حقوق عورت پر بکثرت ہیں  اور شوہر کے حقوق کی ادائیگی عورت پر بَہُت زیادہ لازم اور ضروری ہے۔ عورت پر سب سے بڑا حق شوہرکاہے یعنی ماں  باپ سے بھی زیادہ۔ مرد پر سب سے بڑا حق ماں  کا ہے یعنی زوجہ کا حق اس سے کم بلکہ باپ سے بھی کم۔ یہ اس لئے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  نے ان میں  ایک کو دوسرے پر فضیلت دی۔ وَاللہُ تَعَالٰی اَعْلَم۔
	میرے آقا، اعلیٰ حضرت، عظیم ُالبرکت، عظیم ُالمرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت مولانا شاہ اِمام احمد رضا خان عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن ’’فتاویٰ رضویہ‘‘ جلد 24 میں  بیوی کے ذمّہ شوہر کے حُقوق بَیَان کرتے ہوئے اِرشاد فرماتے ہیں  : عورت پر مرد کا حق خاص اُمورِ متعلقہ زَوجیت میں  اللہ ورسول (عَزَّوَجَلَّ  وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کے بعد تمام حُقوق حتّٰی کہ ماں  باپ کے حق سے زائد ہے، ان اُمور میں  اس کے احکام کی اِطاعت اور اس کے ناموس کی نگہداشت عورت پر فرضِ اہم ہے،